۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله علماء، در همایش امر به معروف و نهی از منکر کرمانشاه

حوزہ/ ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: ہمیں امر بالمعروف کا فریضہ سب سے پہلے خود سے شروع کرنا چاہیے، پھر دوسروں کو دعوت دینا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کرمانشاہ سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ مصطفٰی علما کرمانشاہ میں "امر بالمعروف و نہی از منکر" کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی تسلیت پیش کی اور کہا: جمہوریہ اسلامی ایران میں دنیا کا سالم ترین حکومتی اور سیاسی نظام موجود ہے۔

انہوں نے ماہ ذوالحجہ اور حج کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ذوالحجہ کا مہینہ فضائل و مراتب کے لحاظ سے سب سے زیادہ پراسرار مہینہ ہے اور بندگی کے نظام میں نماز کے بعد حج کا عظیم فریضہ سب سے زیادہ اہمیت و مقام رکھتا ہے۔

آیت اللہ مصطفٰی علما نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام نے ہمیں خدا کا قرب حاصل کرنے کے راستے بیان فرمائے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلام کبھی پرانا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا: امر بالمعروف و نہی از منکر تمام دینی احکام کا نچوڑ ہے کیونکہ احکام اسی صورت میں نافذ ہوتے ہیں جب معاشرہ میں امر بالمعروف و نہی از منکر عملی طور پر موجود ہو۔

امر بالمعروف و نہی از منکر تمام دینی احکام کا نچوڑ ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .